کراچی (کامرس رپورٹر)اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 20پیسے مہنگا ہوگیا جب کہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی ہوئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں20پیسے کااضافہ ہواجس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید 158.30 روپے سے بڑھ کر158.50روپے اورقیمت فرو خت 159.30 روپے سے بڑھ کر 159.50روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے 175.50ر وپے سے گھٹ کر175روپے ہوگئی جب کہ قیمت فروخت 177.50 روپے مستحکم رہی برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے 189.50روپے سے گھٹ کر189روپے اورقیمت فروخت80پیسے کی کمی سے 192روپے سے گھٹ کر191.20روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41.70 روپے اورقیمت فروخت42.20روپے کی سطح پر برقرار رہی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.70روپے اور قیمت فروخت 43.20روپے مستحکم رہی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید 21.50روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی ۔فوریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اسی طرح یورو کی قیمت خریدایک روپے کے اضافے سے 174.50روپے سے بڑھ کر175.50روپے اور قیمت فروخت 176.50 روپے سے بڑھ کر177.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 190روپے سے گھٹ کر189روپے اور قیمت فروخت 192روپے سے گھٹ کر191.20روپے ہوگئی ۔ سعودی ریال کی قدر میں بھی ایک ہفتے میں 15پیسے اور یو اے ای درہم کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چینی یوآن کی قدر مستحکم رہی ۔