اسلام آباد (این این آئی،صباح نیوز)اوگرانے جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔بدھ کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ،سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 11.35ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ۔سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کااضافہ کیا گیا ،سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 11.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ۔ سوئی ناردرن کے لیے جون میں ایل این جی کی قیمت 11.01 ڈالر مقرر تھی ۔جون میں سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 10.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررتھی۔