کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار ہمایوں سعید اس وقت اپنے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل کررہے ہیں۔ اس ڈرامے میں ہمایوں سعید کے علاوہ عدنان صدیقی اور عائزہ خان شامل ہیں، جبکہ اس ڈرامے کی منفرد کہانی کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے ۔ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں سب کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کو اس حد تک پسند کیا۔