لاہور( خبرنگارخصوصی) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مقصد انسانیت کا احساس اور سہولتیں دینا ہے ، قانون سازی کے ذریعے غریب کی قانونی معاونت کیلئے مربوط نظام بنایا ہے ، پی ایم ڈی سی سے ڈاکٹرز کا مقام متاثر ہوا، وسل بلور لاء کے ذریعے بے نامی جائیدادوں کی شناخت ممکن ہو گی، ویمن پراپرٹی بل کے تحت ان کو وراثت ملے گی، وزیراعظم نے نظام بدلنے کا وعدہ کیا تھا، قانون بدلیں گے تو لوگوں کے رویے بدلیں گے ، مؤثر قانون سازی سے دور حاضر کے تقاضوں پر عمل کیا جا سکتا ہے ، اپوزیشن واویلا کرنے کی بجائے جمہوری رویوں میں حکومت کا ساتھ دے ، جو دو قانون منظور کئے گے ہیں اس سے عام پاکستانی کو فائدہ ہو گا، حکومت انگریز کے قوانین کو بدل کر جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے سٹیٹس کو، کو چیلنج کیا ہے ، یہ پارلیمنٹ عوام کو ریلیف دیتی رہے گی۔ عمران خان کا بنیادی مقصد انسانی احساس اور ، لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات دینا ہے ، غریب کی مدد کرتے رہیں گے ، کریمنل اور سول کیس کیلئے ایک مربوط نظام بنایا ہے ، 10 سال سے مقدمات التواء کا شکار ہیں۔