کراچی(این این آئی)پاکستان کوسٹ گارڈز نے چیکنگ کے دوران2100کلوگرام چرس برآمد کرلی ۔ عالمی مارکیٹ میں چرس کی قیمت 3ملین روپے سے زائد ہے ۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق کوسٹ کارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر(بلوچستان) کے ساحلی علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات سمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے ۔