واشنگٹن (نیٹ نیوز،آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پرجلد پابندیوں میں اضافہ کردیا جائے گا،دو حہ میں امریکی فوجی اڈے کی توسیع میں قطری پیسہ استعمال ہوا ۔ ٹرمپ نے ایران پر ایک طویل عرصے سے یورینیم کو خفیہ طور پر افزودہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ،ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا ایران 150 ارب ڈالر کی ڈیل کی خو فناک طریقے سے مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم کو افزدوہ کررہا ہے ۔دوسری جانب ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دو حہ میں قائم کردہ 'العدید' فوجی اڈے کی توسیع میں امر یکہ نے کوئی رقم خرچ نہیں کی بلکہ توسیع کا سارا کام قطری پیسے سے کیا گیا ہے ۔