لاہور،اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،کرائم رپورٹر، جنرل رپورٹر ،نیوز رپورٹر،وقائع نگار خصوصی، نمائندہ خصوصی سے )آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 10 پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس پی سی آئی اے لاہور عثمان اعجاز باجوہ کو ڈی پی او لیہ ، ایس پی ہیڈ کوارٹر ز ٹریفک پنجاب جہانزیب نذیر کو ڈی پی او اوکاڑہ، ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل کو سنٹرل پولیس آفس، ایس پی سکیورٹی لاہور فیصل شہزاد کو ڈی پی او ننکانہ، ڈی پی او ننکانہ محمد نوید کو سنٹرل پولیس آفس لاہور ، ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ ثاقب سلطان محمود کو ڈی پی او وہاڑی ، ڈی پی او وہاڑی مجیب الرحمن بگوی کو سنٹرل پولیس آفس لاہور ، ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد سید حسین حیدر کو ڈی پی او چنیوٹ، ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران کو ڈی پی او بہاولنگر جبکہ ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر کو سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے ناقص کارکردگی پر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عاصم الطاف کا تبادلہ کر دیا لیکن وہ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈر ی ہیلتھ کئیر میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل کی سیٹ پر ریگولر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرانے میں کامیاب ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہورکی جانب سے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تو وہاں پر اس پروگرام کی کارکردگی پر بہت سے سوالات اٹھائے گئے ،اس بریفنگ کے بعد سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ڈاکٹر عاصم الطاف جو کہ اضافی طور پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل کے فرائض انجام دے رہے ہیں سے ایڈز کنٹرول پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کا چارج واپس لینے کا فیصلہ کیا ، اب پنجاب حکومت نے ان سے ایڈز کنٹرول پروگرام کا چارج واپس لے لیا ہے ۔ واضح رہے کہ وہ شہباز شریف کے دورمیں بھی اسی سیٹ پر کام کر رہے تھے ۔ اینٹی کرپشن حکام نے ڈائریکٹوریٹ میں تعینات آفیسر زبیر اخلاق کو سرکل افسر اینٹی کرپشن لاہور یجن تعینات کر دیا ہے اور ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ حکومت پنجاب نے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) ایس اینڈ جی اے ڈی مسرت جبیں کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات کر دیا ۔ اے ڈی سی(ریونیو) خوشاب سے ڈپٹی کمشنر خوشاب کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے ، ایڈیشنل سیکرٹری کوآپریٹو حمیرہ اکرم کو ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا گیا ۔ حکومت نے حافظ شیر علی کو گریڈ 21میں ترقی دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات تعینات کردیا جبکہ پاکستان پولیس کے دوافسر ان محمد اظہر اکرام اور ہمایوں مسعود سندھو کی گریڈ 20 میں ترقی کے احکامات جاری کر دیئے ۔محمد اظہر اکرم کی خدمات حکومت بلوچستان ،ہمایوں مسعود کی خدمات ایف آئی اے کے سپر د کر دی گئی ۔ آئی جی پنجاب نے ایک ڈی آئی جی کو دو خالی سیٹوں کے چارج دے دئیے ۔ ڈی آئی جی لا جسٹک پنجاب بابرسعید کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ، ٹو کا چارج سونپ دیا۔ دونوں سیٹیں گزشتہ دو ہفتے سے خالی تھیں۔