لاہور(اپنے رپورٹر سے )ایڈیشنل کمشنر طارق قریشی نے عید میلادالنبیﷺ کے مرکزی جلوس کے انتظامات کیلئے روٹ کا دورہ کیا۔ طارق قریشی نے دورہ سے قبل اجلاس میں تقسیم کار کا بھی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل کمشنر نے ریلوے سٹیشن تا داتا دربار مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل کمشنرنے کہا ہے کہ لاہور میں کل تین بڑے جلوس اور 60 کے قریب جلوس برآمد ہونگے ۔ نوری مسجد، دہلی دروازہ و دیگر مقامات سے نکلنے والے جلوسوں کو معاونت فراہم کرینگے ۔ جلوس روٹس پر لٹکتی تاروں اور پیچ ورک کو مکمل کیا جا رہا ہے ۔