کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ملکی برآمدات کو فروغ دینے کیلیے ایڈیشنل کلکٹرز کی سربراہی میں ریگولیٹری اتھارٹی کسٹمز کے نام سے نیا ادارہ قائم کردیا ہے ۔ریگولیٹری اتھارٹی کو برآمدی یونٹس کو لائسنس کے اجرا،تجدیدی و توسیع اور برآمدی اشیا کی اجازت، درآمدی خام مال کی بونڈ ٹو بونڈ ٹرانسفر فاضل،اضافی سامان و آلات کو اسکریپ میں رکھنے اور فروخت کرنے کی اجازت دینے سمیت دیگر اختیارات دے دیے گئے ہیں اور لائنسنس منسوخی سمیت دیگر تمام معاملات میں اپیل کے اختیارات چیف کلکٹر کو دی دیئے گئے ہیں۔اب ٹیکس دہندگان کو ایف بی آر کے پاس آنے کی بجائے چیف کلکٹرکی سطع پر ہی معاملا نمٹانے کی سہولت مل گئی ہے جس کیلئے ایکسپورٹ اوریئنٹڈ یونٹس اینڈ سمال اینڈمیڈیم انٹرپرائزز رولز 2008 میں ترامیم کردی گئی ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ایکسپورٹ اوریئنٹڈ یونٹس اینڈ سمال اینڈمیڈیم انٹرپرائزز ترمیمی رولز 2008 میں کی جانیوالی ترامیم کے ذریعے برآمدات کے فروغ کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے کلکٹر کسٹمز کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز کو ریگولیٹری اتھارٹی کسٹمز کے تمام اختیارات تفویض کرے گا جس کے تحت ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز کی سربراہی میں قائم یہ ریگولیٹری اتھارٹی ایکسپورٹ اوریئنٹڈ یونٹس کو اشیا کی برآمدات کیلئے لائنسنس جاری کرسکے گی۔