لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز ایل سی سی اے گراونڈ میں صدر شاہ ریز عبداﷲ خان روکھڑی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ممبران وسیم انور، احمد ایاز خان، مسعود انور ، حفیظ الرحمن اور جی ایم میڈیا لاہور ریجن عابد حسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحوم ٹیسٹ ایمپائر ریاض الدین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔