لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) کرونا سے پیدا شدہ صورتحال کے دوران شہریوں اور ملازمین کے ہاتھ دھونے کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن کے تینوں داخلی گیٹوں پر واش بیسن لگا دیئے گئے ہیں۔ پانی کے ضیاع سے بچنے کیلئے ان واش بیسن پر آٹومیٹک سنسر واٹر ٹیپس لگائی گئی ہیں۔ان واٹر ٹیپس کو کھولنے یا بند کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ ہاتھ سامنے ہونے پر خود بخود کام شروع کرکے پانی مہیا کریں گی اور ہاتھ پیچھے ہٹنے پر بند ہو جائیں گی۔