لاہور(جنرل رپورٹر) حکومت نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کا اختیار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو دے دیا۔ اب تمام سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلے یو ایچ ایس کے زیر انتظام ہونگے ۔حکومت کی جانب سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے داخلوں کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط کے تحت رواں برس ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات کے انعقاد سمیت داخلوں کا اختیار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو سونپ دیا گیا۔یو ایچ ایس تمام سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز میں داخلے شفاف میرٹ پر ہونگے ۔