لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد2لاکھ 43ہزار 424ہو گئی ہے ۔ ان میں ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد میں 2لاکھ 8ہزار7سے بڑھ کر 2لاکھ 20ہزار 829ہو گئی ہے اور 963افراد کے لیے ایک ڈاکٹر دستیاب ہے ۔اقتصادی سروے کے مطابق اسی طرح ڈینٹل سرجن ڈاکٹروں کی تعداد 20ہزار463سے بڑھ کر 22ہزار595ہو گئی ہے اور 9ہزار413افراد کے لیے ایک ڈینٹل سرجن موجود ہے ۔اسی طرح نرسوں کی تعداد 1لاکھ 3ہزار777سے بڑھ کر 1لاکھ 8ہزار474ہو گئی ہے ۔بستروں کے حساب سے 1608افرادکے لیے ایک بستر مختص ہے ۔