لاہور(نیوز رپورٹر)اینٹی کرپشن پنجاب نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے ۔اینٹی کرپشن پنجاب نے اکتوبر2019 میں 8 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے کی تاریخی ریکوری کی۔6 کروڑ 80لاکھ روپے کی ڈائریکٹ ریکوری کی۔ تقریبا 8 ارب 59 کروڑ60لاکھ روپے کی لینڈ ریکوری کی،6کروڑ 10 لاکھ روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری کی۔ایک ماہ میں 1891 شکایات موصول ہوئیں،سابقہ شکایات سمیت 1829 شکایات کوایک ماہ میں حل کیا گیا۔ 648انکوائریاں لگائیں اور 522جاری انکوائریوں کو مکمل کیا۔مکمل چھان بین کے بعد 212 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 147جاری کیسز کا فیصلہ ہوا۔ 74چالان پیش کیے 29 ریڈ کئے اور162افراد کو گرفتار کیا۔ ایک ماہ میں 2عدالتی مفروروں اور 46اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ افسران کرپٹ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کریں۔