رباط( آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ ان دنوں مراکش کے نجی دورے پر ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہوا ہے جس میں ایوانکا مراکش کی عوامی دھنوں پر رقص کرتی اور تالیاں بجاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں،اس موقع پر ان کے ساتھ متعدد امریکی اور مراکشی ذمہ داران بھی موجود ہیں۔ ایوانکا نے وہاں زیتون کے کھیتوں کا دورہ کیا اور خواتین کے لیے اراضی کی اجتماعی تکمیل کے منصوبے کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس منصوبے کی نگرانی امریکی امدادی ایجنسی کر رہی ہے ، ایوانکا نے کھیتوں میں کام کرنے والی مراکشی خواتین کے گروپ سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔