لاہور(نیوز رپورٹر)ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی ٹرینوں کا شیڈول بہتر نہ ہوسکا۔ کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں گزشتہ روز گھنٹوں تاخیرسے پہنچنے کے پیش لاہور سے ٹرینیں بھی اپنے مقررہ وقت پر روانہ نہ ہو سکیں۔ گزشتہ روز بزنس ایکسپریس پونے تین گھنٹے ، کراچی ایکسپریس ایک گھنٹہ، قراقرم ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے ، شاہ حسین ایکسپریس ایک گھنٹہ اور پاکستان ایکسپریس دو گھنٹے کی تاخیر سے لاہور سے کراچی روانہ ہوئیں۔ ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہو نے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا۔