نئی دہلی (نیٹ نیوز) القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کشمیری حریت پسندوں کو بھارتی فوج پر حملے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔تنطیم کے میڈیا ونگ کی جانب سے الظواہری کا ’’کشمیر کو نہ بھولو‘‘ نامی پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں الظواہری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کو بھارتی فوج اور حکومت کیخلاف حملے کرنے چاہئیں تاکہ بھارتی معیشت،افرادی قوت اور مشینری کو نقصان پہنچے ۔