راولپنڈی(وقار حسین کاظمی) اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی غفلت کے باعث 322مسافر اے این ایف کاؤنٹر سے چیکنگ کرائے بغیر قطر پہنچ گئے ۔پرواز کیو آر 633 رات 3 بجکر 30 منٹ پر دوحہ روانہ ہوئی تھی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کا ایک ہی اہلکار موجود تھا ۔ذرائع کے مطابق اے این ایف کا اہلکار کارگو سامان کی سکیننگ کرتارہا،انٹرنیشنل ڈیپارچر سے تمام مسافر بغیر چیکنگ سے جہاز میں سوار ہوگئے جبکہ ایئر پورٹ منیجر بھی واقعہ سے لاعلم رہے ۔