لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) حکومت پنجاب نے 9افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ احکامات کے مطابق سیکشن افسر محکمہ انسانی حقوق طارق محمود گوندل کو اے سی (ریونیو) فیصل آباد، سیکشن افسر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ وسیم علی تابش کی خدمات ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد، ڈی ایم او چنیوٹ غزالہ کنول کی خدمات سیکرٹری ہائوسنگ کے سپرد، اے سی جہانیاں رمیز ظفر کو اے سی (جنرل) کمشنر آفس سرگودھا ، ڈی ایم او ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد بابر سلیمان کو اے سی جہانیاں، اے سی جہلم فیضان احمد ریاض کو او ایس ڈی، اے سی (ایچ آر اینڈ کوارڈی نیشن)چکوال نصیر صغیر خاں کو اسے سی جہلم اور اے سی کوٹلی ستیاں محمد اظہار الحق کو اے سی سمبڑیال تعینات کر دیا گیا ہے ۔دریں اثنا آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے ایس ڈی پی او روجھان کریم عباسی کو فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر معطل کر تے ہوئے ایس ڈی پی او نارتھ کینٹ لاہورظفر جاوید ملک کو ایس ڈی پی اوروجھان راجن پور کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے ۔