ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی) بانی پاکستان ،بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمت اللہ علیہ کا 71واں یوم وفات کل 11ستمبربدھ کومنایا جائے گا۔بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہو گی جبکہ مزارقائد پر سیاسی شخصیات،مسلح افواج کے نمائندے اور شہری حاضری دیں گے ، پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی، ملک بھر میں سیمینارز،مذاکرے ،جلسوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، سیاسی و سماجی شخصیات بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔بانی پاکستان ؒ25دسمبر 1876ء کو وزیر مینشن کراچی میں پیدا ہوئے اور 11ستمبر 1948ء کو وفات پا ئی ۔