لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار علی ہاشمی نے اپنے نئے گانے کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں شروع کردی گئی اس گانے کی شاعری علی ہاشمی نے خود لکھی ہے جبکہ اس کی کمپوزیشن شاہد سونو نے ترتیب دی ہے اس گانے کا میوزک چھکو لہری ترتیب دے رہے ہیں علی ہاشمی نے بتایاکہ یہ ایک سرائیکی سونگ ہے جسے فوک اور ویسٹرن میوزک پر تیار کیا جارہاہے بہت جلد اس کی ویڈیو بھی شروع کردی جائیگی اور اسے جلد سوشل میڈیا پر معروف کمپنی ریلیز کردے گی۔