بجنور (نیٹ نیوز) بھارتی شہر بجنور میں بارات تاخیر سے آنے پر لڑکی والے اس قدر برہم ہوئے کہ دولہا اور باراتیوں کو دھو ڈالا اور انکا قیمتی سامان چھیننے کے بعد پوری بارات کو جیل بھجوا دیا جبکہ دلہن نے پڑوس میں رہنے والے نوجوان سے شادی کرلی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لڑکا لڑکی نے 6 ہفتے قبل شادی کی تھی، البتہ دلہن سسرال نہیں گئی اور دونوں نے فیصلہ کیا کہ روایات کے مطابق دوبارہ شادی کرینگے ۔دونوں خاندانوں میں جہیز کے معاملے پر بھی اختلافات اختلافات تھے تاہم بارات دیر سے آنے پر صورتحال بگڑ گئی۔لڑکی والوں نے الزام لگایا کہ لڑکے والے جہیز میں بائیک اور پیسے مانگ رہے تھے جبکہ لڑکے والوں نے بتایا کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور زیورات بھی چھین لئے ۔