نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کا رہائشی 13سالہ لڑکا مریجندر راج 135 کتابوں کا مصنف بن گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مریجندر راج نے بتایا کہ میں نے 6 سال کی عمر سے کتابیں لکھنا شروع کیں، اپنی پہلی کتاب میں مختلف نظموں کو ترتیب دیا۔مریجندر راج کا قلمی نام ’’آج کاابھی مانیو‘‘ ہے اور مستقبل میں بڑا مصنف بننے کا خواہاں ہے اور ادب کی مختلف اقسام میں زیادہ سے زیادہ کتابیں لکھنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔قبل ازیں مریجندر چار عالمی ریکارڈز اپنے نام کر چکا ہے ۔ مریجندر کی والدہ ایک نجی تعلیمی ادارے میں ٹیچر ہیں جبکہ والد شوگر انڈسٹری میں ملازم ہیں۔ ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ مریجندر لکھنے میں بہت دلچسپی رکھتا ہے اور وہ اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔