مکرمی!شہر قائد میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے نالوں کی صفائی کا کام اب تک مکمل نہیں کیا گیا شہر میں ہلکی بارش ہوتے ہی سڑکوں پر پانی جمع ہوجاتا ہے اور کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ جاتا ہے اگر موسلادھار بارشیں ہوئیں تو شہر قائد کا منظر معلوم نہیں کیسا منظر پیش کرے گا انتظامیہ کو چاہیے کہ فوری نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرے تاکہ عوام کیلئے رحمت زحمت نہ بنے اور عوام مون سون کی بارشیں انجوائے کرسکیں۔ کاوش میمن (وفاقی اردو یونیورسٹی،کراچی)