نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی وزیر مملکت برائے امور خارجہ مرلی دھرن نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ پاکستان کو بتادیا ہے کہ ہم اس سے دہشتگردی اور تشدد سے پاک ماحول میں معمول کے ہمسایوں والے تعلقات چاہتے ہیں مگر ایسا ماحول پیدا کرنیکی ذمہ داری پاکستان پر ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ 83 لاپتہ دفاعی اہلکاروں کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ پاکستان کی حراست میں ہیں۔