لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے تاجر برادری کے لیے حکومت سے ریلیف حاصل کرنے کی کوششیں رنگ لائی ہیں اور حکومت نے بجلی و گیس کے بلوں پر ریلیف دینے کے لیے لاہور چیمبر کی تجاویز تسلیم کرلی ہیں، صوبائی وزیر تجارت عنصر مجید خان نیازی نے بھی لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ کی جانب سے پنجاب ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹ انسٹی ٹیوشن کی ادائیگیاں موخر کرنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔