مکرمی !بجٹ کی سب سے آسان او رعام فہم تعریف یہ کی جاسکتی ہے کہ حکومت کے ایک سال کی آمدنی اوراخراجات کے تخمینہ جات کوبجٹ کہتے ہیں۔ لیکن اسکی اہمیت اور افادیت سے قطعی طور پر انکار ناممکن بات ہے کیونکہ یہی ایک ایسی دستاویز ہے جو حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے کیے گئے فیصلوں کی عکاس ہوتی ہے اور انہی اعدادوشمار سے یہ واضح ہوتا ہے کہ آنیوالے چند سالوںمیں حکومت کی معاشی پالیسیوں کا رخ کس طرف ہوگا یا ہو سکتا ہے اورمعاشی ترقی کے کیا اہداف مقرر کیے گئے ہیں جن کو دیکھتے ہوئے ایک معیشت دان کو یہ سمجھنے میں آسانی ہو تی ہے کہ ان پالیسیوں کے ملکی معیشت پر کس قدر اچھے اور دوررس اثرات ہوں گے۔ بجٹ صرف اعدادوشمار کے گورکھ دھندے سے بہت آگے کی دستاویز ہے جو حکومت کی پالیسیوں کو واضح کرتے ہوئے اسکی ترجیحات کی نشاندہی کرتی ہے۔ لہٰذا بجٹ سازی کے دوران کیے جانیوالے فیصلے بہت دوررس نتائج کے حامل ہوتے۔ (فیصل منظور انور)