نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد بریفنگ کے دوران بھارتی مندوب کے چہرے کی ہوائیاں اڑ گئیں۔بھارتی مندوب کشمیر کی صورتحال سے متعلق جھوٹ بولتے رہے ۔بھارتی مستقبل مندوب اکبر الدین مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا کا جھوٹا راگ الاپتے رہے ۔صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کی تو چہرے کا رنگ اڑ گیا۔پہلے زبان لڑکھڑائی پھر انگریزی بولنا بھی بھول گئے ۔صحافیوں کے تندوتیز سوالات پر بھارتی مندوب بوکھلا گئے ۔بھارتی مندوب نے صحافیوں سے سوال کیا کہ آپ مجھ سے اتنے سوالات کیوں کررہے ہو۔پاکستانی مندوب سے ایسے سوال کیوں نہیں کئے ۔