نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ لڑکی نے برادری سے باہر کے لڑکے کیساتھ شادی کی تھی اور دونوں گاؤں سے بھاگ کر بنگلورو چلے گئے ۔تین سال بعد لڑکا اپنی بیوی کو لیکر گھر والوں سے ملنے کیلئے آیا تو لڑکی والوں کو پتہ چل گیا اور انہوں نے جوڑے کو گھر سے باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔