نئی دہلی (این این آئی) امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذاہب آزادی یو ایس سی آئی آر ایف نے دورہ ٹرمپ سے قبل اپنی ایک تہلکہ خیز رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت کی طرف سے پاس کیا جانے والے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی مسلمانوں کیلئے خطرناک ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بی جے پی نے بھارت کو مسلمانوں سے خالی کرانے کا خواب پوراکرنے کیلئے سخت قوانین وضع کئے شہریت ترمیمی قانون بی جے پی کے ہندو توا نظریے پرمبنی ہے جو بھارتی مسلمانوں کو بے وطن کرنے کیلئے ہے ۔ دریں اثنا بھارتی سپری کورٹ نے انجمن ٹرسٹ اور جنوبی کیرالہ کی جمعیت العلما کی درخواستوں سمیت14 نئی عرضیوں کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جوابی حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی ۔دوسری جانب سپریم کورٹ کی مقرر کردہ مذاکرات کار سادھنا رام چندرن نے کہا ہے کہ ہندوستان میں جب تک حق بولنے والی شاہین باغ کی خواتین جیسی بیٹیاں موجود ہیں ۔