اسلام آباد (این این آئی)شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 14اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے ۔ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق شاہی جوڑا 15اکتوبر کو صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں، 15اکتوبر کو ایک سکول کا دورہ کرے گا۔ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق شاہی مہمان اسی دن چیریٹی پروگرام میں بھی حصہ لیں گے ۔ برطانوی شہزادہ اور شہزادی 16اکتوبر کو لاہور کا دورہ کریں گے ۔ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق لاہور میں شاہی مہمان ایس او ایس ویلج کا دورہ بھی کریں گے ،بادشاہی مسجد بھی جائیں گے ۔ شاہی جوڑا 17اکتوبر کو چترال کا دورہ کرے گا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی میڈلٹن 18اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے واپس روانہ ہوجائیں گے ۔