اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شاہی جوڑا آج شب ساڑھے نو بجے پاکستان پہنچے گا، شہزادہ ولیم اورانکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا جائیگا، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے شاہی جوڑے کی آمد کو دو طرفہ تاریخی تعلقات کی کڑی قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر، دفتر خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام آج شام نورخان ایئربیس پر شاہی جوڑے کا استقبال کریں گے ، برطانوی شاہی جوڑے کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا،منگل کو شاہی جوڑے کی صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان ملاقاتیں ہوں گی ۔دوسری جانب اپنے ویڈیو پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی کڑی ہے ، برطانوی شاہی جوڑا 17 اکتوبر کو چترال جائیگا اور مقامی افراد سے ملاقاتیں کریگا۔موسم بہتر ہے ، سکیورٹی مسائل نہ ہوئے تو برطانوی مہمان درہ خیبر، قلعے کا دورہ بھی کرینگے ۔