ویلز(نیٹ نیوز)برطانیہ میں سوئس نژاد ویلز کی 23 سالہ دوشیزہ جوئے سٹار نے کہا ہے میں اتنی خوبصورت ہوں کہ محبت کیلئے کوئی ڈھنگ کا لڑکا نہیں مل پا رہا۔انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ خوبرو ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی غلط لڑکا بھی مل سکتا ہے ،دلچسپ بات یہ ہے کہ خود کو خوبصورت اور خوبرو ترین کہنے والی جوئے سٹارکلے نے حال ہی میں ’بی بی سی‘ کے ایک پروگرام سے خود کو محض اس لیے الگ کیا، کیوں کہ اسی پروگرام میں شرکت کرنے والی خواتین کو میک اپ کے بغیر شامل ہونا تھا،اس پروگرام میں 5 خوبصورت ترین لڑکیوں کو شامل کیا جاتا ہے ، جنہیں میک اپ کیے بغیر کسی انجان مرد کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع دیا جاتا ہے ،جوئے سٹارکلے نے کہا کہ اگرچہ وہ خوبصورت ہیں، تاہم وہ ہمیشہ میک اپ کرتی ہیں، چاہے وہ آنکھوں میں کاجل لگانا ہی کیوں نہ ہو،بعض لڑکے ملے مگر وہ عجیب و غریب تھے ۔