لاہور( اپنے خبر نگار سے )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ نے کہا کہ بریسٹ کینسر کا علاج دنیا میں موجود ہے تاخیر نہیں کرنی چاہیے اور تشخیص پر فوری علاج شروع کرنا چاہیے ، سوشل میڈیا اور چینلز پربھی خواتین کو آگاہی دینا ہوگی' کراچی میں بریسٹ کینسر پر آگاہی کی مہم چلائی جارہی ہے ۔گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا کہ بر یسٹ کینسرپر خواتین کوکسی قسم کی شر م کر نے کے بجائے فوری طور پر علاج شروع کروانا چاہیے کیونکہ اس مہلک بیماری کا علاج ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور سمیت پورے پنجاب میں بر یسٹ کینسرسے آگاہی کے حوالے سے مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کیلئے ہم تعلیمی اداروں اور دیگر شعبوں میں خواتین کو اس حوالے سے آگاہی دیں گے ۔ گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کے ہمراہ ''بر یسٹ کینسر ''بارے آگاہی کے حوالے سے گور نر ہائوس لاہور اور ہوم اکنامکس کالج لاہور کی تقر یبات میں شر کت کی جس میں ڈاکٹر آمنہ،ڈاکٹر ہما اور ڈاکٹر مر یم سمیت خواتین کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئیں۔ اہلیہ عارف علوی