لاہور (خصوصی نمائندہ،صباح نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت محکمہ صحت کوہر لحاظ سے مالی، افرادی اور تکنیکی طور پر مضبوط کر رہی ہے ۔گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ صحت کے پروفیشنلز کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں ہمارا ہراول دستہ ہیں۔ حکومت ہر سطح پر کرونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،عوام کا فرض ہے کہ گھروں میں رہ کر کرونا کو شکست دیں۔ پنجاب میں بی ایس ایل3 لیبارٹریوں کی تعداد 2 سے بڑھا کر 4کر دی گئی ہے اور اگلے چند روز میں مزید 8 لیبارٹریوں کو بی ایس ایل 3 پر اپ گریڈ کیا جائیگا۔ میڈیکل عملے ، آلات اور مشینری کیلئے 50 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ دس ہزار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بتدریج بھرتی کیا جائیگا۔