اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر کے دوران عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان متوقع ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ فوری ریلیف کیلئے پارٹی رہنمائوں نے کور کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کوپٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کا مشورہ دیا ہے ،سینئرپارٹی رہنمائوں کا موقف ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان سے فوری طورپرملک بھرکی عوام کوریلیف ملے گااورساتھ ہی مہنگائی کے طوفان میں کمی آئیگی اوراس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ،پارٹی رہنمائوں نے کسانوں کے ریلیف کے لئے کھادمیں کمی کے اعلان کے ساتھ ساتھ خصوصی پیکیج کے اعلان کابھی مشورہ دیا ،پارٹی کی سینئر قیادت کاخیال ہے کہ ن لیگ کے پانچ سالہ دورحکومت میں پٹرول کی قیمتیں بلندترین سطح پرتھیں جس پرتحریک انصاف بطوراپوزیشن حکومت کوتنقیدکانشانہ بناتی رہی،اگرتحریک انصاف حکومت نے فوری ریلیف نہ دیاتوعوام کی جانب سے نہ صرف غم وغصہ دیکھنے کوملے گابلکہ اپوزیشن جماعتوں کوبھی فائدہ پہنچے گا،ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کی جانب سے پٹرولیم اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کی تجویزکوسراہا ہے اوراس پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔