اسلام آباد(صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ بلاول واقعی ابھی بے بی ہے ، تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن بلاول بھٹو سے متعلق مزید کہا زرداری، بلاول اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات کی تصویر بلاول بھٹو نے خود جاری کی تھی، بلاول بھٹو کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں نے اور علی زیدی نے شیئر کی تھی، بلاول کے وکیل نے ٹوئٹر کو شکایت کی کہ یہ تصویر ٹوئٹر سے اتار دی جائے ۔ دریں اثنا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہبازگل نے کہا سرکاری ملازمین کوفارغ یاپنشن ختم کرنے کی خبریں بے بنیادہیں، انہوں نے تردید کرتے ہوئے کہا ایسی خبریں وہ پھیلارہے ہیں جن کی گردن پرعمران خان کاہاتھ ہے ، کرپٹ افرادبچ نہیں سکتے ،ایسے حالات میں جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں۔