واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی سپریم کورٹ نے ریپ الزامات میں قید کی سزا کاٹنے والے معروف امریکی کامیڈین بل کوسبی کی سزا کیخلاف نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی،بل کوسبی اس وقت ریپ کا جرم ثابت ہونے پر تین سے 10 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں،بل کوسبی کو ریاست میری لینڈ کی مونٹگمری کاؤنٹی کی عدالت نے دسمبر 2018 میں ایک خاتون کے ریپ کا الزام ثابت ہونے پر تین سے 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی ، بل کوسبی نے عدالتی فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے گزشتہ ما ہ عدالت سے دوبارہ ٹرائل کی درخواست دائر کی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔عدالت میں فلاڈیلیفیا کے پراسیکیوٹرز نے جمع کرا ئی گئی دستاویزات میں پھر دعویٰ کیا کہ عدالت کے پاس ملزم کے خلاف مکمل ثبوت موجود تھے جبکہ بل کوسبی کے وکلا نے کہا کہ ان کے مؤکل کو کمزور شواہد کی بنیاد پر سزا دی گئی، عدالت نے ان کی درخواست پر سماعت کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی، خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک سماعت ہوگی۔