بیجنگ( ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر چین کے شمالی صوبے گونژنگ میں واقع ایک رہائشی عمارت سے بچی کے لٹکنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔ویڈیو میں 2 سالہ بچی کو عمارت کی پانچویں منزل سے نیچے لٹکا ہوا دیکھا جاسکتا ہے ۔متاثرہ بچی گھر میں سورہی تھی جب اس کا والد ملازمت کے لیے نکل گیا اور والدہ یہ سوچ کر کہ ابھی بچی سورہی ہے میڈیکل سٹور سے دوا لینے چلی گئی۔اس دوران 2 سالہ بچی نیند سے جاگی اور والدین کو ڈھونڈتی ہوئی کھڑکی پر آگئی اور نیچے دیکھتی ہوئی اچانک ریلنگ پر لٹک گئی۔پڑوسیوں نے بچی کو بچایا ۔