نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں مسلمانوں کی جان و مال کچھ بھی محفوظ نہیں۔ علی گڑھ ریلوے سٹیشن پر مسلم گھرانے پر10 سے 12ہندو قوم پرستوں نے حملہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق صائم خان اور ان کے اہلخانہ جیسے ہی علی گڑھ ریلوے سٹیشن پر اترے تو چاروں طرف سے ہندو انتہا پسندوں نے گھیر لیا۔ ہجوم نے ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے مار مار کر صائم خان کی اہلیہ اور بھتیجے کو شدید زخمی کردیا۔صائم خان ذہنی طور پر معذور بیٹی کا علاج کرانے کے لیے کان پور سے علی گڑھ آئے تھے ۔