ممبئی (نیٹ نیوز )ملیالم فلم انڈسٹری میں ڈبنگ اداکار اور ٹی وی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پربیش شوٹنگ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے سٹیج پر ہی گر گئے ، انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 44 سالہ پربیش یوٹیوب چینل کیلئے ڈرامہ بنارہے تھے جس میں ماحولیاتی آلودگی اور کچرے کو موضوع بنایا گیا تھا۔ ڈرامے کے اختتام پر گروپ فوٹو کیلئے تمام سٹاف سٹیج پر آیا تو اسی دوران پربیش گر گئے ۔ساتھی اداکاروں نے ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے اداکار کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔