مظفر پور(نیٹ نیوز)بھارت میں دماغی بیماری سے دس روز کے دوران 53 بچے موت کے منہ میں چلے گئے ، بیماری کا سبب ممکنہ طور پر لیچی فروٹ کو بتایا جارہا ہے ۔بھارتی ریاست بہار میں لیچی فروٹ سے ہونے والی دماغی بیماری چمکی بخارکے باعث دس روز میں 53 بچے موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔لیچی کھانے کی وجہ سے 40سے زائد بچے ضلع مظفر پور ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ماہرین کے مطابق لیچی فروٹ میں پایا جانے والا زہریلا مواد بچوں کی موت کا سبب ہو سکتا ہے ۔بچوں میںہونے والی یہ بیماری موسم گرما میں لیچی کے سیزن میں پیدا ہوتی ہے ،2014 میں بھی اسی بیماری کے باعث ڈیڑھ سو افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ 53 بچے ہلاک