مانچسٹر(آن لائن)بھارت کشمیر کا مسئلہ اجاگر ہونے پرڈر گیا ، اس خوف کی وجہ سے اولڈ ٹریفورڈ میں کسی طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔بھارت کے کہنے پر نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈکپ سیمی فائنل کے موقع پر اولڈ ٹریفورڈ کی فضا میں کسی طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں تھی۔یہ فیصلہ مقامی حکام سے مشاورت کے بعد کیاگیا جس کا مقصد نجی طیاروں کو اس مقام پر آنے سے روکناتھا۔اس سے قبل بھارت کو کرکٹ کا کھیل سیاست کی نذر کرنے پر منہ توڑ جواب ملا تھا۔