لاہور(کرائم رپورٹر) سی ٹی ڈی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اندرون بھاٹی گیٹ میں کارروائی کے دوران تین مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔گرفتار دہشت گردوں سے تین خود کش جیکٹس اور دیگر سامان برآمد گرفتار دہشتگردوں میں ایک خاتون اور دو افغان باشندے شامل ہیں ۔تینوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی کرنے اندرون شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شبہ ہے کہ یہ دہشتگرد داتا درباردھماکے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔