نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اڑیسہ میں میاں بیوی کالے جادو کے چکر میں اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ، گاؤں کے لوگوں نے دونوں کو سنگسار کر کے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اڑیسہ پولیس کو ضلع مایوربھان سے تعلق رکھنے والے قبائلی جوڑے کی لاشیں ملیں، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جادو کے چکر میں دونوں کا قتل ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق لاشوں کی شناخت ستارام سنگھ اور اُن کی اہلیہ لیتھ سنگھ کے ناموں سے ہوئی،ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔حراست میں لیے جانے والے شخص کا کہنا ہے کہ اُسے قبائلی جوڑے پر شدید غصہ تھا کیونکہ وہ پوجا کے نام پر کالا جادو کررہے تھے ۔