اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان کسٹمز نے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق 5 سال تک کے بچے کیلئے سالانہ ایک ہزار سے 6 ہزار ڈالر تک زرمبادلہ ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ 5 سے 18 سال تک کے مسافر 5 سے 30 ہزار ڈالر تک سالانہ لے جاسکیں گے ، 18 سال سے زائد عمر کے مسافر 10 سے 60 ہزار ڈالر سالانہ تک زرمبادلہ ساتھ لے جاسکتے ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق سونا، چاندی، ہیرے ، جواہرات، نوادرات اور آثار قدیمہ سے متعلق اشیا ئساتھ لے جانے پر پابندی ہوگی، مسافر نشہ آور اشیائ، ملکی مفادات کیخلاف لٹریچر،کیمیکل اجزا، ،وزارت دفاع کے این او سی کے علاوہ ہتھیار، کیمیائی، ایٹمی تابکاری سے متعلق اشیائبھی ساتھ نہیںلے جا سکیںگے ۔