لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخرعلی شاہ نے بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کے سیکرٹری اکبر حسین درانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے فنانس سیکرٹری طاہر محمود بھی موجودتھے ۔میٹنگ میں سید فخر علی شاہ نے سیکرٹری کو اس سال کھیلے گئے انٹر نیشنل بیس بال ٹورنامنٹس کی رپورٹ پیش کی۔ جس میں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل اور ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرنے کی رپورٹ پیش کی۔