قاہرہ(سپورٹس ڈیسک) مصر کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اور انگلش کلب لیور پول کے سٹرائیکر محمد صلاح نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر انوکھا انداز اپنا کر سب کو حیران کردیا۔محمد صلاح نے پر بیٹی مکہ کی چھٹی سالگرہ پر اینیمیٹڈ کریکٹر ’ مسٹر انکریڈبلز‘ کا انداز اپنایا۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹس پر مکہ کی سالگرہ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ دونوں سپر ہیرو کریکٹر کے لباس میں ملبوس ہیں، آنکھوں پر ماسک بھی پہن رکھا ہے ۔محمد صلاح نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بیٹی کو شہزادی کہہ کر مخاطب کیا اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔