لاہور(سٹاف رپورٹر) تحریک دعوت حق پاکستان کے امیر علامہ پیر محمد اصغر نورانی نے کہا ہے کہ کلمہ کے نام پر حاصل کیے گئے ملک کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیا جا ئے گابلکہ ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے سوا کوئی نظام نہیں چل سکتا اس لیے ملک سے سودی نظام کا بھی مکمل خاتمہ کیا جائے ۔بھارت سیکولر ملک نہیں جنونی اور دہشتگرد ملک ہے جہاں اقلیتیں بھی محفوظ نہیں ہیں، برطانوی تھنک ٹینک نے بھی بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال سے پردہ اٹھادیا ہے ۔گذشتہ روزتربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، ملک میں جب تک اسلام کا عملی نفاذ نہیں ہو جاتا اس وقت تک اپنی پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے ۔