اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹر یاسر حمید نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں انہی سے وسیم اکرم اور انضمام الحق بنیں گے ، پاکستان سپر لیگ پہلی بارپاکستان میں ہورہی ہے جس پر پوری پاکستانی قوم خوش نظر آرہی ہے ، سکیورٹی کے شاندار انتظامات پر پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔وہ جمعرات کو یہاں دی سٹی سکول کیپیٹل کیمپس میں بچوں میں اسناد تقسیم کر نے کے بعد خصوصی بات چیت کررہے تھے ۔یاسر حمید نے کہاکہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے اور اس کے ساتھ پاکستان کے گرائونڈ بھی آباد ہونے کے شروع ہوگئے ہیں ۔